محکمہ اطلاعات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرینگے، جہانگیر انور

محکمہ اطلاعات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرینگے، جہانگیر انور

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)صوبائی سیکرٹری انفارمیشن و کلچر پنجاب راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں میڈیا مینجمنٹ، تعلقات عامہ اور اطلاعات کی فراہمی نئے فیز میں داخل ہوچکی ہے جس میں سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا نے تیزی سے جدت کی منازل طے کی(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

 ہیں۔ اس بدلتے منظرنامے میں سرکار اور میڈیا کے مابین مثالی رابطہ سازی اور امیج بلڈنگ کیلئے محکمہ اطلاعات کو بھی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی کاوش جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمکہ تعلقاتِ عامہ کے فیلڈ افسران روایتی میڈیا منیجمنٹ کو جاری رکھتے ہوئے سوشل میڈیا پر وطن عزیز کے مثبت چہرے کو اجاگر کرنے کیلئے بھی کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان کے دورے کے موقع پر دفتر محمکہ تعلقاتِ عامہ میں افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب ثمن رائے اور ڈائیریکٹر تعلقات عامہ سجاد جہانیہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹرز سید ماجد شاہ نقوی، محمد اصغر خان، فرقان عباس، وسیم یوسف، ارم سلیمی اور سپرٹینڈنٹ اللہ وسایا زاہد  نے شرکت کی۔سیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے محکمہ تعلقات عامہ ریاست کے مثبت چہرے کو نمایاں کرنے کیلئے میڈیا انڈسٹری کا بھرپور ساتھ نبھارہا ہے۔ حکومت پنجاب کو فیلڈ انفارمیشن دفاتر کی استعداد میں اضافہ کرنے کیلئے ٹریننگ کورسز کے انعقاد اور ٹیکنیکل آلات کی فراہمی کیلئے خصوصی سمری بھیجی جارہی ہے تاکہ روایتی میڈیا تعلقات کے ساتھ افسران اطلاعات کو جدید ڈیجیٹل میڈیا کے تقاضوں سے بھی ہم آہنگ کیا جاسکے۔ اسں موقع پر ڈائیریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب ثمن رائے نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں اور منصوبوں سے عوام کو آگاہی دینے کیلئے ڈی جی پی آر نے مثالی اقدامات کئے ہیں اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ خود کو ڈیجیٹل میڈیا کے ساتھ بھی منسلک کیا ہے۔ ثمن رائے نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے کلچر کو اجاگر کرنے کیلئے فیلڈ افسران سوشل میڈیا چینلز کو بھرپور انداز میں استعمال کریں تاکہ عوام کو تبدیلی کا احساس ہو۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سجاد جہانیہ نے محکمہ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفننگ بھی دی۔

جہانگیر انور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -