ملتان،پانچ سالہ بچے کی دوسری کامیاب کارڈیاک سرجری
ملتان (خصو صی رپورٹر)چلڈرن کمپلیکس میں گزشتہ روز سمیجہ آباد ملتان کے 5 سالہ رہائشی بچے کی دوسری کامیاب(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)
کارڈک سرجری ہوئی تفصیل کے مطابق چلڈرن کمپلیکس میں حال ہی میں دل کے سوراخ والے بچوں کے علاج کیلئے ماڈیول کارڈک سرجری اپریشن تھیٹر بین الاقوامی طرز کا فعال کیا گیا ہے جس میں تمام تر کارڈک انسٹرومنٹ امریکہ سے درآمد کئے گئے ہیں اس سلسلے میں کارڈک سرجری ٹیم نے ڈاکٹر سہیل ارشد اور ڈاکٹر علی بخاری کی سربراہی میں گزشتہ روز دوسرا کامیاب کارڈک سرجری اپریشن مکمل کرلیا گیا دل کے سوراخ والا سمیجہ آباد کا 5 سالہ رہائشی بچہ تھا جس کی کامیاب سرجری کی گئی ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام تر سرجری کے اخراجات فی الحال تارے زمین پر ٹرسٹ برداشت کررہا ہے اور انکے پاس دل کے سوراخ میں مبتلا 200 سے زائد بچے رجسٹرڈ ہیں جنکی کارڈک سرجری کی جانی چائیے اس کے لئے گورنمنٹ کی طرف سے بجٹ کی فوری فراہمی کیلئے درخواست کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات سے بھی تعاون کی اپیل ہے تاکہ ایسے بچوں کی کارڈک سرجری کرکے جان بچائی جاسکے دوسری کارڈک سرجری مکمل ہونے پر شعبہ میڈیکل کی اہم شخصیات نے بھی ہسپتال انتظامیہ کو مبارکباد دی ہے اور جنوبی پنجاب کی عوام نے بھی سوشل میڈیا اور ٹیلی فونک ہسپتال انتظامیہ اور کارڈک سرجری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے انکی خدمات کو سراہا ہے۔
سرجری