موبائل بینکنگ یونٹ کی سہولت ملنے پر میپکو ملازمین میں خوشی کی لہر

موبائل بینکنگ یونٹ کی سہولت ملنے پر میپکو ملازمین میں خوشی کی لہر

  

ملتان(نیوز   رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے الائیڈ بینک (بقیہ نمبر53صفحہ7پر)

لمیٹڈ (ABL) کے تعاون سے میپکو ملازمین کے لئے میپکو ہیڈ کوارٹر میں موبائل بینکنگ یونٹ کی سہولت مہیاکردی ہے۔ فنانس ڈائریکٹر میپکو میاں انصار احمد نے کہا کہ میپکو ملک بھر کی بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں اورجنوبی پنجاب میں واحد کمپنی/وفاقی ادارہ ہے جہاں  ملازمین کے بینک سے متعلق معاملات موقع پر حل کرنے کے لئے موبائل بینکنگ یونٹ کی سہولت دی گئی ہے۔الائیڈبینک چوک رشید آباد برانچ ملتان کی جانب سے میپکو ہیڈ کوارٹر کے تقریبا ایک ہزار ملازمین و افسران کے لئے موبائل بینکنگ یونٹ مہینے کے آخری تین سے چار روز میپکو ہیڈ کوارٹر میں دستیاب ہوگی جس میں اے ٹی ایم مشین، رقوم کی ٹرانزیکشن، ٹرانسفر، کلیئرنگ، نیا اکانٹ کھلوانے، اکانٹ سے متعلق معاملات، کیش کی مکمل تفصیلات و ٹرانزیکشن، یوٹیلیٹی بلوں کی وصولیوں، تعلیمی اداروں کی فیسوں کی ادائیگی، صوبائی /وفاقی ٹیکسز کی ادائیگیوں کی سہولت ایک موبائل یونٹ میں دستیاب ہوگی۔ موبائل بینکنگ یونٹ میں بینک افسر، کیشئر اور گارڈ بھی دستیاب ہوں گے۔ منیجر کارپوریٹ اکانٹس میپکو محمد آفتاب فضل نے کہا کہ میپکو ملازمین کی تنخواہوں کی ٹرانزیکشن ہیڈ کوارٹر میں دستیاب موبائل بینکنگ یونٹ سے ممکن ہوگی جس سے ملازمین کو بینکوں کی قطاروں اور رش سے نجات مل جائے گی۔ برانچ منیجر الائیڈبینک رشید آباد ملتان عمر حمید نے کہا کہ الائیڈ بینک نے میپکو ملازمین کی سہولت کے لئے پہلے بھی ہیڈ کوارٹر میں اے ٹی ایم مشین نصب کی ہے اب مزید سہولیات فراہم کرنے کے لئے موبائل بینکنگ یونٹ بھی مہیاکی گئی ہے۔فنانس ڈائریکٹر میپکو میاں انصار احمد، منیجر کارپوریٹ اکانٹس میپکو محمد آفتاب فضل اور ڈپٹی ڈائریکٹر کارپوریٹ اکانٹس را جاوید اقبال نے برانچ منیجر الائیڈبینک رشید آباد ملتان عمر حمید کے ہمراہ موبائل بینکنگ یونٹ کا دورہ کیا اور وہاں نصب آلات، مشینری، اے ٹی ایم و دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔

فراہم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -