پروفیسر ڈاکٹر عبداللطیف سومروکا  نشتر ہسپتال سے چلڈرن کمپلیکس تبادلہ

 پروفیسر ڈاکٹر عبداللطیف سومروکا  نشتر ہسپتال سے چلڈرن کمپلیکس تبادلہ

  

ملتان (خصو صی رپورٹر)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل (بقیہ نمبر52صفحہ7پر)

ایجوکیشن نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عبداللطیف سومرو کو چلڈرن کمپلیکس شعبہ پیڈیاٹرک سرجری گریڈ 20 میں ٹرانسفر کے آرڈر جاری کردئے۔شعبہ پیڈ یاٹرک  سرجری پروفیسر عبداللطیف سومرو کی تعیناتی پر ڈین پروفیسر وقار ربانی ایم ایس ڈاکٹر احسن اللہ خاں نے مبارکباد دی اور اس موقع پرایم ایس ڈاکٹر احسن اللہ خاں نے کہا کہ ہمارے پاس شعبہ سرجری میں پروفیسر مختار بھٹی کے ٹرانسفر کے بعد عہدہ خالی تھا جس پر پنجاب گورنمنٹ محکمہ صحت کو پیڈیاٹرک سرجری کے عہدہ کی تعیناتی کیلئے درخواست کی گئی تھی۔پروفیسر ڈاکٹر عبداللطیف سومرو کی تعیناتی چلڈرن کمپلیکس ملتان کیلئے وقت کی اہم ضرورت تھی۔

تبادلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -