ڈیرہ ریجن میں داخلی وخارجی راستوں کی چیکنگ سخت کرنیکا حکم

ڈیرہ ریجن میں داخلی وخارجی راستوں کی چیکنگ سخت کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ڈیرہ غاز یخان(سٹی رپورٹر)آر پی او نے ریجن بھر میں بین الصوبائی و بین الاضلاعی داخلی و خارجی راستوں پر سخت سنیپ چیکنگ کا حکم دے دیا ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان، لیہ، مظفرگڑھ اور راجن پور کے پولیس افسران کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے (بقیہ نمبر54صفحہ7پر)
آر پی او محمد فیصل رانا نے کہا کہ چاروں صوبوں کے سنگھم پر ہونے کی وجہ سے ڈی جی خان کی حساسیت بہت زیادہ ہے،یہاں سے دیگر اضلاع سمیت چاروں صوبوں کے داخلی اور خارجی راستے ہیں ان داخلی اور خارجی راستوں پر موثر سنیپ چیکنگ ہوناناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ معلومات اور اطلاعات کے تبادلے سے کئے جانے والے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن نتیجہ خیزی  کی مکمل ضمانت ہیں تاہم کوئی پولیس اہلکار کسی قانون شکن کے ساتھ مکس اپ ہو گااور کسی سطح پر یہ بات انکوائری میں ثابت ہو گئی کہ پولیس اہلکار کسی قانون شکنی میں کسی بھی حوالے سے سہولت کار ہے تو ایسا اہلکار نوکری سے برخاستگی کے علاوہ ملزم،مجرم،قانون شکن اور گینگسٹر کے ساتھ جیل جائے گا۔
حکم