مہنگائی شرح میں 13.88فیصد اضافہ،20سے زائد اشیاء کی قیمتیں ہائی 

مہنگائی شرح میں 13.88فیصد اضافہ،20سے زائد اشیاء کی قیمتیں ہائی 

  

ملتان (نیوز   رپورٹر)ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 23 ستمبر 2021 کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح 88۔13 فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح 07۔0 فیصد بڑھ گئی ہے۔ ملک کے 17 بڑے شہروں سے 51 اشیا کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21 اشیا کی(بقیہ نمبر55صفحہ7پر)

 قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں برائیلر مرغی (زندہ)، پیاز، انڈے فارمی، بڑا گوشت، چھوٹا گوشت، آٹا، ٹماٹر، جلانے والی لکڑی، چینی، ڈبل روٹی، صابن، ویجیٹیبل گھی، گھی (کھلا) کوکنگ آئل، سرسوں کا تیل، دہی، تازہ دودھ، چاول باسمتی، پٹرول سپر، ہائی سپیڈ ڈیزل، ایل پی جی سلنڈر، واشنگ سوپ، چائے کی پتی کی قیمتوں میں اضافہ اور آلو، پیاز، کیلا، لہسن، چاول اری 9 /6، دال چنا، دال مونگ، دال مسور، دال ماش، آٹا کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ سگریٹ، چائے کا کپ، مردانہ و زنانہ شرٹنگ، جارجٹ، نمک، بیف پلیٹ، دال کی پلیٹ، ماچس، خشک دودھ، نمک، سرخ مرچ (پسی ہوئی)، چائے، گندم، مٹی کا تیل،سینڈل، چپل، لان، مردانہ و زنانہ سینڈلز، گیس چارجز، پٹرول سپر، ہائی سپیڈ ڈیزل، الیکٹرک جارجز، لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

رپورٹ جاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -