پروفیسر سلمان الوحید پر قاتلانہ حملہ مرکزی ملزموں کے دائمی، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری، اشتہاری قرار

پروفیسر سلمان الوحید پر قاتلانہ حملہ مرکزی ملزموں کے دائمی، ناقابل ضمانت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک سرورشہید (نامہ نگار)  بہاول الدین زکریا یونیورسٹی کے معروف انگلش کے پروفیسر سلمان الوحید پر قاتلانہ (بقیہ نمبر51صفحہ5پر)
حملہ کیس میں معزز عدالت کوٹ ادو نے مرکزی ملزم قاسم علی ولد خرم علی پٹھان کو بابت مقدمہ نمبر 271/20 تعزیرات پاکستان دفعات337/ 452 /324 ضمانتی مچلکے بحق سرکار ضبط کر کے پکا اشتہاری ڈکلیئر کردیا ہے۔ پروفیسر سلمان الوحید کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ حق سچ اور غیرت کی فتح ہے اور وہ اس گروہ کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلیک میلرگروہ میں شامل دوسرے ملزمان عدالتی حکم پر مقدمہ میں نامزدگی کے بعد گھر آ کر معافیاں مانگتے رہے ہیں جس پر انہیں گرفتار نہ کروا کر وقتی ریلیف دیا گیا جو وہ کسی بھی وقت واپس لے سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش پر اس گروہ کے سرکردہ عناصر پر ایک کروڑ روپے ہرجانے کا دعوٰی بھی دائر کر دیا ہے۔ پروفیسر سلمان الوحید کے وکلاء ملک محمد ایوب ایڈووکیٹ اور محمد زاہد چانڈیہ ایڈووکیٹ نے عدالتی حکم پر مسرت کا اظہار کیا۔
اشتہاری قرار