سی پیک پراجیکٹ کی تکمیل سے پاک چین دوستی مضبوط ہوگی، منصور اکبر کنڈی

سی پیک پراجیکٹ کی تکمیل سے پاک چین دوستی مضبوط ہوگی، منصور اکبر کنڈی

  

 ملتان(سٹی رپورٹر)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا ہے (بقیہ نمبر49صفحہ5پر)

کہ پاک چین دوستی مثالی ہے اور دونوں ممالک کی دوستی کو ہ ہمالیہ کے پہاڑوں سے بھی گہری ہے. انہوں نے چائنا کے بین الاقوامی تاریخ فورم سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی جتنی گہری ہے اتنا ہی گہرا تعلق نانجنگ یونیورسٹی چائنا اور بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے درمیان ہے وائس چانسلر نے مزید کہاکہ سی پیک کے آغاز کے بعد یہ تعلق مزیداہم ہوگیا ہے اور اس خطے کی تاریخ ہی بدل گئی ہے. انہوں نے کہاکہ سی پیک کے بین الاقوامی منصوبے کی تکمیل سے دونوں ملکوں کے درمیان صنعت تجارت کے فروغ، امپورٹ ایکسپورٹ کے معاملات میں بہتری کے ساتھ ساتھ پاکستان اور چین کے طلباء کے لیے شعبہ تعلیم میں نئی راہیں کھلیں گیں اور دونوں ممالک کے طلباء دنیا بھر میں اپنا مقام پیدا کریں گے. بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ تاریخ و مطالعہ تمدن کے زیراہتما م بین الاقوامی تاریخ فورم کے افتتاحی اجلاس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ کووڈ 19 کے بعد کی دنیا میں ہم جلد براہ راست تعاون و تعلق کا اعادہ کریں گے.   انہوں نے جلد چائنا کے دورہ کی توقع کا اظہار بھی کیا. وائس چانسلر نے پاک چائنا تعلقات کی خصوصی حیثیت  اور تعلیمی میدان میں چین کی گراں قدر خدمات کا خصوصی زکر کیا اور ڈیپارٹمنٹ آف ہسٹری اینڈ سویلائزیشن سٹڈیز بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان اور سکول آف ہسٹری نانجنگ یونیورسٹی چین کے درمیان جاری تعاون اور تبادلہ وفود کو اہم قرار دیا.اور توقع کا اظہار کیاکہ دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان ریسرچ کلچر کے فروغ اور سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کے لیے ہونے والی مفاہمتی یادداشتوں سے دونوں اداروں کو بھرپور فائدہ ہوگا. اور برصغیر پاک و ہند سمیت ایشیاء کی تاریخ و تمدن کو سمجھنے میں بھی بھرپور مدد حاصل ہوگی.بین الاقوامی فورم میں شعبہ تاریخ کے متعدد ماہرین نے دنیا بھر سے آن لائن شرکت کی. اور اس فورم کو انتہائی سود مند قرار دیا. آن لائن سیشن میں وائس چانسلر کے ہمراہ چیئرمین شعبہ تاریخ و مطالعہ تمدن پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق بھی موجود تھے.

خطاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -