جعلی، غیر ملکی سگریٹ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

جعلی، غیر ملکی سگریٹ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

  

 کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) جعلی اور غیر ملکی سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا، بزنس (بقیہ نمبر47صفحہ5پر)

ڈویلپمنٹ آفیسر ٹوبیکو کے سرکل کوٹ ادو میں چھاپے، محمود کوٹ میں بھاری تعداد میں  جعلی سگریٹ برآمد، دوکاندار کو تھانے بند کرا دیا،اس بارے تفصیل کے مطابق حکومت کے احکامات کی روشنی میں جعلی اور غیر ملکی سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے، گزشتہ روز بزنس ڈویلپمنٹ آفیسر پاکستان ٹوبیکو طارق قیوم نیازی نے سرکل کوٹ ادو میں چھاپے مارے اور چھاپوں کے دوران محمود کوٹ کے علاقہ میں خضر عباس نامی شخص کی دکان سے کیپٹن کی جعلی سگریٹوں کی ڈبیوں کی بھاری تعداد برآمد کرلی اور دکاندار کو تھانہ محمودکوٹ کے حوالے کردیا،پولیس تھانہ محمود کوٹ نے بزنس ڈویلپمنٹ آفیسر طارق قیوم نیازی کی مدعیت میں دکاندارخضر عباس کے خلاف مقدمہ نمبر 390/21زیر دفعہ 486/482/420درج کرلیا

کریک ڈاؤن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -