انڈس ہائی وے، گڈز ٹرانسپورٹرز کا کسٹم افسروں،اہلکاروں کیخلاف مظاہرہ
راجن پور(نا مہ نگار)انڈس ہائی وے روڈ گڈز ٹرانسپورٹر نے محکمہ کسٹم(بقیہ نمبر46صفحہ5پر)
کے افسران اور اہلکاروں کے رویے اور کرپشن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے رمضان چوک روڈ بلاک کر دیا ٹرانسپورٹرز کا کسٹمر آفیسراور اہلکاروں پر کرپشن کا الزام تفصیل کے مطابق محکمہ کسٹم کے افسران اور اہلکار ٹرانسپورٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر تنگ کرتے ہیں اور منتھلی مانگتے ہیں نہ دینے والے ٹرانسپورٹروں سے لڑتے ہیں اور ان کے خلاف ناجائز کارروائیاں بھی کی جاتی ہیں ٹرانسپورٹروں اور محکمہ کسٹم اہلکاروں کی آپس میں ہاتھا پائی ہونے پر ٹرانسپورٹرز نیانڈس ہائی وے روڈ رمضان چوک بلاک کر دیا جس کی وجہ سے پشاور سے کراچی جانے والے مسافروں کو دشواری کا سامنا گڈز ٹرانسپورٹرز کا وزیراعظم پاکستان اور ایف آئی اے کے افسران سیکرپٹ مافیا کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مظاہرہ