مدارس وخانقاہیں دین اسلام کی اشاعت کا مرکز،ناصر میاں 

 مدارس وخانقاہیں دین اسلام کی اشاعت کا مرکز،ناصر میاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان ( سٹی رپورٹرر)سجادہ نشین قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے کہا کہ دینی مدارس وخانقاہیں دین اسلام کی اشاعت کا مرکز ہیں ملتان کے بے تاج بادشاہ پیر طریقت مولانا حامد علی خان ؒ نے ساری زندگی عشق رسول کا درس دیا اور بے سروسامانی میں جامعہ خیرالمعاد کا قیام اور قرآن وحدیث،فقہ دیگر علوم کی تدریس کا فریضہ سرانجام دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ(بقیہ نمبر56صفحہ7پر)
 خیرالمعاد خانقاہ حامدیہ قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان میں ملتان کے بے تاج بادشاہ پیر طریقت مولانا حامد علی خان ؒ کے 43ویں عرس اور تحریک ناموس رسالتؐ محافظ ومہتاب ولایت صاحبزادہ قاری احمد میاں خانؒ کے تیسرے عرس کی پہلی نشست تقریب میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے مہمان خصوصی دربار موسیٰ پاک شہیدؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی تھے مولانا سید امیر محمد بھوری،مفتی محسن فیضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان کی بقاء واستحکام ختم نبوت کے تحفظ ونظام مصطفی کے نفاذ،مقام مصطفی کے تحفظ میں ہے جس کیلئے ہر دور میں علماء حق قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں اور حق کا ساتھ دیا اور بول بالا کیا جس کیلئے علماء ومشائخ کو اسلاف کے طریقہ کے مطابق میدان عمل میں مجاہدانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور ملک پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کیلئے علماء کرام کی خدمات کا ذکر کیا اور آئندہ بھی استحکام ملک وملت کیلئے متحد ہوکر اسلام،ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے پر زور دیا محفل میں متفقہ طور پر حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ تحریک لبیک پر پابندی ختم کی جائے اور تحریک کے سربراہ علامہ سعد حسین رضوی کو فوری رہا کیا جائے اس موقع پر صاحبزادہ معصوم میاں حامد،صاحبزادہ نعمان میاں حامد،سید فوزان حسن رضوی،محمد رمضان ضیاء الباروی،علامہ رکن الدین قادری،حاجی سلیم قریشی،محمد الیاس حامدی،مفتی محمد اسلم فیضی،قاری محمد توفیق حامدی،قاری سعید سرمد نقشبندی،صوفی سجاد علی حامدی،قاری بشیر احمد کریمی،قاری رمضان چشتی،مولانا فتح محمد حامدی،مولانا نواز،صاحبزادہ ریاض نظامی،مولانا نعیم،محمد ثمر حامدی،محمدشکیل حامدی،محمد طاہر حامدی،محمد ایوب قریشی،حاجی فدا حامدی،محمد سلیم حامدی،محمد قیوم حامدی ودیگر علماء کرام اور مریدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ناصر میاں