میلسی،مسلح افراد کا پولیس ٹیم پر حملہ،نوجوان کو چھڑا کر تشدد

میلسی،مسلح افراد کا پولیس ٹیم پر حملہ،نوجوان کو چھڑا کر تشدد

  

 میلسی (نامہ نگار) 200 کے قریب ڈنڈوں اور آتشیں اسلحے سے لیس حملہ آوروں نے صدر پولیس کے ملازمین کو یر غمال بنا کر پولیس کے ساتھ موجود نوجوان کو چھین لیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ صد ر پولیس کا اے ایس آئی  عباد علی پولیس ملازمین کے ہمراہ رٹ گذار محبوسہ (بقیہ نمبر58صفحہ7پر)

 ثوبیہ سلیم کو موضع چھتانیاں سے  بر آمد کر نے  گیا جہاں محبوسہ ثوبیہ کو برآمد کر کے پولیس وین میں اسے بٹھا یا گیا کہ محمد رمضان 19 دیگر نامزد ملزمان اور 175 نامعلوم ملزمان مسلح ڈنڈے وآتشیں اسلحہ آئے پولیس ٹیم کو حصار میں لے کر ان کے ساتھ موجود ثوبیہ سلیم کے شوہر شاہ زیب کو گاڑی سے نکال لیا۔اور تشد د کا نشانہ بنایا۔شاہ زیب سیگن پوائنٹ پر  اوپو موبائل اور 18 ہزار روپے کا کیش چھینا. پولیس کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے کار سرکار میں مداخلت کی اور شاہ زیب کو لے کر فرار ہو گئے پولیس تھانہ   صدرسرکل میلسی نے ملزمان کے خلاف زیر دفعات 341/186/353/395/365/506/148/149ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -