دکاندار اغواء، ملزموں کا وحشیانہ تشدد،منہ میں جوتا ٹھونس دیا
گگو منڈی(نامہ نگار) چک نمبر201۔ای بی میں ہونے والے انسانیت سوز واقعہ میں ملوث ملزمان رمضان عرف جانی،محمد سعید جٹ،سخی جٹ اور ایک نا معلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ملزمان نے چک نمبر 201۔ای بی کے دکاندار عمران سیال مسجد میں (بقیہ نمبر59صفحہ7پر)
نماز پڑھ کر واپس جاتے ہوئے راستے سے اغوا کر لیا اور ایک ڈیرہ پر لے جا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا ملزمان اس کے چہرے پر پستول کے بٹ مارتے رہے اور جسم پر ہاکی کے وار کر کے لہو لہان کر دیا اور اس کے منہ میں جوتا ٹھونس کر کتے کی طرح بھونکنے پر مجبور کرتے رہے ملزمان نے عمران سیال کو کئی گھنٹے حبس جے جا میں رکھا اور پورے واقعہ کی ویڈیو بناتے رہے ایک روز قبل مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم سعید جٹ کو گرفتار کر کے ایک پسٹل 30بور برآ مد کر لیا ملزمان کو شبہ تھا کہ عمران سیال نے سعید کے بھانجے کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی تھی جبکہ عمران سیال کا کہنا ہے کہ چھ ماہ قبل اس کی دکان میں چوری ہوئی تھی جس کا اس نے ملزمان پر شک ظاہر کیا تھا اسی رنجش کی بنا پرملزمان نے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا مقدمہ کے تفتیشی اے ایس آئی آ فتاب خان نے بتایا کہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے باقی تین ملزمان بھی بہت جلد گرفتار کر لیے جائیں گے۔
اٹھالیا