کراچی میں سابقہ شوہر نے  خاتون پر تیزاب پھینک دیا

کراچی میں سابقہ شوہر نے  خاتون پر تیزاب پھینک دیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد کے علاقے گلستان جوہر میں خاتون پر سابقہ شوہر نے تیزاب پھینک دیا۔تفصیلات کے مطابق ایک اور حوا کی بیٹی سابق شوہر کی درندگی کا شکار بن گئی، گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب خاتون پر سابقہ شوہر نے تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے خاتون کے ہاتھ اور کمر جھلس گئی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق سارہ نامی خاتون کی ملک صابر سے 9 سال قبل شادی ہوئی تھی۔ ایک سال قبل شوہر سے علیحدہ ہوئی اور خلع دائر کی۔جمعہ کو کام پر جاتے ہوئے موٹرسائیکل پر سوار شوہر آیا۔ خاتون پر تیزاب پھینک کر ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔پولیس  کے مطابق خوش قسمتی سے خاتون زیادہ جھلسنے سے بچ گئی جبکہ ملک صابر کی گرفتاری کے لیے ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -