آبادی میں ضافہ وسائل اور آمدن میں کمی تشویشناک ہے: مریم اور نگزیب

آبادی میں ضافہ وسائل اور آمدن میں کمی تشویشناک ہے: مریم اور نگزیب

  

  اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اگلے برس کو آبادی کی مینجمنٹ کا سال قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ آبادی میں اضافہ پاکستان کیلئے ابھرتے ہوئے بڑے چیلنج کا باعث ہے،تیزی سے بڑھتی آبادی اور کم ہوتے وسائل دونوں یکساں نوعیت کے خطرات ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آبادی میں اضافہ اوروسائل اور آمدن میں کمی پاکستان کیلئے پریشان کن اورتشویشناک صورتحال ہے۔ انہوں نے کہاکہ آبادی میں اضافے کی رفتار کے مقابلے میں پاکستان کا جی ڈی پی گروتھ نہ ہونے کے برابر ہے جو قومی ترقی کو حقیقت میں منفی دکھارہا ہے،سیاسی تقسیم سے بالا تر ہوکر اس اہم مسئلے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں ے کہاکہ 2022 کو پاپولیشن مینجمنٹ کا سال قرار دیا جائے اور اتفاق رائے سے پالیسی کو بہتر بنایا جائے،آبادی میں اضافے سے فوڈسکیورٹی اور دیگر مسائل پیدا ہورہے ہیں جن کا قومی سطح پر ادراک کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کی سطح پر آبادی سے متعلق اہم معاملے کو مرکزی اہمیت دینے کی ضرورت ہے،آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔ انہوں نے کہاکہ جاب سکیورٹی،صحت سمیت دیگر مسائل پیدا ہورہے ہیں،اس معاملے پر لوکل گورنمنٹ کی سطح تک مین سٹریمنگ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمان، گورنمنٹ، سول سوسائٹی، اور میڈیا کو مل کر اِس اہم قومی مسئلہ پہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید :

پشاورصفحہ آخر -