سابق چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل (ر) اشفاق ندیم انتقال کرگئے

  سابق چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل (ر) اشفاق ندیم انتقال کرگئے

  

 راولپنڈی (این این آئی)سابق چیف آف جنرل سٹاف و ڈی جی ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل (ر) اشفاق ندیم انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق سابق چیف آف جنرل سٹا ف و ڈی جی ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل (ر) اشفاق ندیم جمعہ کو علی الصبح اپنی رہائشگاہ واقع بحریہ انکلیو اسلام آباد میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث خالق حقیقی سے جاملے۔34 آزاد کشمیر رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل ر اشفاق ندیم، ہلال امتیاز (ملٹری) نے پاک فوج میں اہم عہدوں پر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ 1980 تا 2016 ء پاک آرمی میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دینے کے بعد ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ میں بطور ایم ڈی، سی ای او اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دیں۔ مرحوم نے قومی کھیل ہاکی کی ترویج و ترقی کیلئے بھی کئی انقلابی اقدامات کئے اور ماڑی پیٹرولیم ہاکی ٹیم کے قیام سمیت آرمی ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے زیرانتظام ماڑی پیٹرولیم آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم کا قیام بھی عمل میں لایا اور قومی کھیل کی ترویج و ترقی میں اپنا حصہ ڈالا۔

اشفاق ندیم 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -