ترین کے مزید حامی ارکان اسمبلی کی وزیراعلیٰ بزدار سے ملاقات
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے جہانگیر ترین گروپ کے مزید اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کر کے انکی قیاد ت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ترین گروپ کے نعمان لنگڑیال، خواجہ داؤد سلمانی اور عبد الحئی دستی نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات کرنیوالے رہنماؤں نے عثمان بزادر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا پارٹی اور اس کی قیادت کیساتھ کھڑ ے ہیں۔رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان پہلے ہی ترین گروپ سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں جبکہ سردار خرم لغاری نے بھی گزشتہ روز وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی۔ذرائع ایوان وزیر اعلیٰ نے جہانگیر ترین گروپ کے مزید اراکین کی جانب سے بھی رابطوں کا دعویٰ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے جلد ترین گروپ کے مزید اراکین وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کریں گے۔
ارکان ملاقات