آج ملک کے کن حصوں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

آج ملک کے کن حصوں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
آج ملک کے کن حصوں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں مون سون کے چوتھے سپیل کے تیسرے روز بھی بارش کی پیشگوئی کردی جبکہ اسلام آباد سمیت پنجا ب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش کا امکا ن ہے جبکہ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36سے 38ڈگری تک متوقع ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 45فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں مطلع جزوی ابر آلود ہے جبکہ کوئٹہ میں صبح کم سے کم درجہ حرارت 18ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

قومی -