پاکستان نے افغانستان سے تجارت بڑھانے کے لئے اہم فیصلہ کرلیا

پاکستان نے افغانستان سے تجارت بڑھانے کے لئے اہم فیصلہ کرلیا
پاکستان نے افغانستان سے تجارت بڑھانے کے لئے اہم فیصلہ کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی جانب سے افغانستا ن کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لئے افغان پھلوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔فیصلے کا اطلاق ایسے پھلوں پر ہوگا جو پاکستان میں وافر پیدانہیں ہوتے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاک افغان پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کی ٹاسک فورس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا جس میں افغانستان کے تاجروں کو ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز دی گئی جبکہ تجارت کے فروغ کے لئے افغانستان کی تکینیکی معاونت کی بھی سفارش کی گئی۔

اجلا س میں یہ بھی تجویز دی گئی کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی سپلائی جاری رکھنے کے لئے افغانستان کی مدد کی جائے۔

مزید :

قومی -