پنجاب میں ڈینگی پر کنٹرول نہ پایا جا سکا ، مزید 73مریض رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی پر کنٹرول نہ پایا جا سکا ، مزید 73مریض رپورٹ
پنجاب میں ڈینگی پر کنٹرول نہ پایا جا سکا ، مزید 73مریض رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب میں ڈینگی پر کنٹرول نہ پایا جا سکا ، گزشتہ 24گھنٹوں میں پنجاب بھر میں مزید73 مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 60مریض صرف شہر لاہور سے رپورٹ ہوئے ہیں ۔
پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی صورتحال خطرناک ہو رہی ہے ، پنجاب میں رواں سال اب تک 992ڈینگی مریض رپورٹ ہو چکے ہیں ، دارالحکومت لاہور میں ڈینگی کے 824کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس اور ڈینگی کے خلاف واضح کارروائی کی ہدایات کے باوجود پنجاب اور خصوصاً لاہور سے ڈینگی کیسز سامنے آرہے ہیں ۔

ادھر خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی تیزی سے پھیل رہا ہے ۔