اینٹی کرپشن پنجاب نے مختلف کارروائیوں میں 6 سرکاری اہلکاروں کو گرفتار کرلیا
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اینٹی کرپشن پنجاب نے مختلف کارروائیوں میں بدعنوانی کرنے والے 6 سرکاری ملازمین کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے بتایا کہ سرکاری ملازمین سےہزاروں روپےرشوت برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے ۔ سول کورٹ یزمان کاملازم 5ہزار روپےرشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق فیصل آباد سےجعلی دستاویزات پر ٹیچربھرتی ہونے والا ملازم گرفتار کیا گیا جبکہ بارانی یونیورسٹی چکوال کے فیلڈ افسر کو بھی گرفتار کیا گیا ، ملزم نےزیتون کی فصل کی مدمیں سرکاری خزانہ کو 48 لاکھ روپے کانقصان پہنچایا تھا۔