ممبئی میں رہائش پذیر اداکارہ کو نامعلوم شخص کی جانب سے مسلسل پارسل میں فحش کھلونے اور زیر جامہ موصول ہو نے لگے 

ممبئی میں رہائش پذیر اداکارہ کو نامعلوم شخص کی جانب سے مسلسل پارسل میں فحش ...
ممبئی میں رہائش پذیر اداکارہ کو نامعلوم شخص کی جانب سے مسلسل پارسل میں فحش کھلونے اور زیر جامہ موصول ہو نے لگے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں ایک 28 سالہ نوجوان اداکارہ کو نامعلوم شخص جنسی خواہشات کو پورا کرنے والے کھلونے اور زیر جامہ پارسل ذریعے مسلسل دو ماہ سے بھیج رہاہے جس کی تلاش اب پولیس نے شروع کر دی ہے ۔
بھارتی میڈیا  کے مطابق کبھی کبھار ستاروں کو ایسے سر پھرے فینز بھی مل جاتے ہیں جو ان کیلئے درد سر بن جاتے ہیں لیکن اس اداکارہ کے ساتھ زرا مختلف ماجرا پیش آرہا ہے ، ایک نامعلوم شخص 28 سالہ اداکارہ جو کہ ممبئی کے علاقے جوگیشواری کی رہائشی ہیں ، کو گزشتہ دو ماہ میں 8 پارسل بھیج چکا ہے جس میں سے جنسی خواہشات کو پورا کرنے والے کھلونے اور زیر جامہ نکلتے ہیں ۔اس معاملے کو لے کر اداکارہ شدید پریشان ہیں اور انہوں نے تنگ آکر امبولی پولیس سے رابطہ کر لیا ہے ۔ پولیس نے اداکارہ کا نام صیغہ راز میں رکھا ہے تاہم انہوں نے اس پراسرار شخص کی تلاش شروع کر دی ہے اور سامان آڈر کرنے کیلئے استعمال کیئے فون نمبر کو لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔
اس معاملے پر امبولی پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے کہا کہ ہم نے نامعلوم ملزم کے خلاف دفعہ 509 (لفظ ، اشارہ یا عورت کی شائستگی کی توہین کرنے کا ارادہ) کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی آر کے درج ہونے کے بعد سے خاتون کو ایسی کوئی پروڈکٹ نہیں ملے ہیں۔

مزید :

تفریح -