خورشیدشاہ کے اہلخانہ کی ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

خورشیدشاہ کے اہلخانہ کی ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
خورشیدشاہ کے اہلخانہ کی ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) سپریم کورٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے رہنما اور رکن اسمبلی خورشید شاہ کے اہلخانہ کی ضمانت منسوخی کے لئے قومی احتساب بیورو (نیب ) کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کردی گئیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپریم کور ٹ کاتین رکنی بینچ 27ستمبر کو نیب کی درخواستو ں پر سماعت کرے گا جبکہ جسٹس منصورعلی شاہ،جسٹس منیب اختربھی بنچ کاحصہ ہوں گے۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے اویس قادرشاہ اورخورشیدشاہ کی دونوں بیگمات کونوٹسزجاری کردئیے گئے ہیں جبکہ خورشیدشاہ کے بیٹے زیرک شاہ اورپراسیکیوٹرجنرل نیب کوبھی نوٹس جار ی کردیا گیا ہے۔

واضح قومی احتساب بیورو کی جانب سے خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں جس میں پی پی رہنما کے اہلخانہ کو بھی نامزد کیا گیا تھا ۔

مزید :

قومی -