سی ٹی ڈی کی پنجاب بھر میں کارروائیاں ، 8دہشتگر د گرفتار

سی ٹی ڈی کی پنجاب بھر میں کارروائیاں ، 8دہشتگر د گرفتار
سی ٹی ڈی کی پنجاب بھر میں کارروائیاں ، 8دہشتگر د گرفتار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران آٹھ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے لاہور میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا جو کہ بڑے دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے جبکہ کارروائی کے دوران 40مشکوک افراد سے پو چھ گچھ بھی کی گئی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار کئے جانے والے دہشتگردوں سے بارودی مواد، اسلحہ ، ڈیٹو نیٹر اور دیگر مواد بھاری مقدار میں برآمد کیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -