کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے نہ ہی اندرونی معاملہ ، پاکستان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی بیان پر جواب 

کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے نہ ہی اندرونی معاملہ ، پاکستان کا اقوام متحدہ کی ...
کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے نہ ہی اندرونی معاملہ ، پاکستان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی بیان پر جواب 

  

نیویارک ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی بیان پر جواب دے دیا ، پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم نے کہا کہ نہ تو کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی یہ کبھی بھارت کا اندرونی معاملہ رہاہے ۔ پاکستان نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات عالمی برادری کے سامنے رکھ دیں ۔

پاکستان کی جانب سے بصارت سے محروم خاتون سفارتکار صائمہ سلیم نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا ،  بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے پر قابض ہے ، مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت بے بنیاد الزامات لگاتا رہتا ہے ، کشمیر بارے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کی دو رپورٹس میں اچھی طرح درج کیا گیا ہے ، انسانی حقوق کی تنظیموں نے خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیاہے ، پاکستان نے حال ہی میں ایک جامع ، تحقیق شدہ ڈوزیئر جاری کیا جو بھارتی فورسز کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر مشتمل ہے ۔

پاکستان نے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاس چھپانے کو کچھ نہیں تو اقوام متحدہ کی انکوائری کو قبول کرے ، بھارت خود خطے میں دہشتگردی کا اصل مجرم اور مالی معاون ہے ، آج بھارت کم از کم چار مختلف اقسام کی دہشتگردی میں ملوث ہے ، 1989سے بھارتی فورسز نے 96 ہزار سے زائد کشمیریوں کو قتل کیا ِ بھارت ٹی ٹی پی جیسی دہشتگرد تنظیموں کی مالی اعانت اور معاونت کر رہاہے ، بھارتی جاسوس کلبھوشن نے پاکستان میں دہشتگردی کو منظم کرنے کا اعتراف کیا۔

مزید :

اہم خبریں -