اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اشتعال انگیز تقریر کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں ہوئی ، ایم کیو ایم رہنما عامر خان،رؤف صدیقی،وسیم اختر،قمرمنصور اور دیگر عدالت پیش ہوئے ۔
سرکاری وکیل کی عدم حاضری پرمقدمات کی سماعت نہ ہو سکی ، عدالت نےمقدمات کی سماعت بغیرکسی کارروائی کےملتوی کردی
، مقدمات کی آئندہ سماعت 2 اکتوبراور 16 اکتوبرکوہوگی،۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزموں کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ، ملزمان کیخلاف مقدمات 2016 میں درج ہوئےتھے۔