نشے میں دھت امریکی اداکار نکولس کیج کا ہوٹل میں جھگڑا ہوگیا
نیویارک (ویب ڈیسک) معروف امریکی اداکار نکولس کیج لاس ویگاس کے ہوٹل میں نشے کی حالت میں لڑتے بھڑتے پائے گئے۔
نشے میں دھت پاجامہ پہنے نکولس کیج نے ریسٹورینٹ کےعملے سے جھگڑا کیا جس کے بعد عملے نے بے گھر شخص سمجھ کر ہوٹل سے نکال دیا۔ نکولس کیج اکیڈمی ایوارڈ، اسکرین ایکٹرگلڈ ایوارڈ اور گولڈن گلوب ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز جیت چکے ہیں۔