لاہور: رواں سال ڈاکوؤں نے اب تک شہریوں سے پونے2 ارب کا سامان لوٹ لیا

لاہور: رواں سال ڈاکوؤں نے اب تک شہریوں سے پونے2 ارب کا سامان لوٹ لیا
لاہور: رواں سال ڈاکوؤں نے اب تک شہریوں سے پونے2 ارب کا سامان لوٹ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں رواں سال ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں سے پونے 2 ارب روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا۔

نجی ٹی وی  جیو نیوز کے مطابق پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے 8 ماہ 16 دنوں میں شہريوں سے ایک ارب 71 کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور سامان لوٹ لیا گیا۔گھروں اور دکانوں میں ڈکيتی کی 55 وارداتوں ميں 10 کروڑ 41 لاکھ روپے سے زائد کی رقم اور قیمتی اشياء لوٹی گئيں جبکہ  پولیس ریکارڈ کے مطابق راہزنی کی 3 ہزار سے زائد وارداتیں ہوئیں جس میں شہریوں کے ساتھ 68 کروڑ روپے کی لوٹ مار کی گئی۔ 

پولیس ریکارڈ کے مطابق چوری کے17 سو سے زائد مقدمات درج ہوئے جن ميں 92 کروڑ روپے مالیت کا سامان چُرایا گیا، مجموعی طور پر شہریوں کو پونے2  ارب روپے مالیت کا نقصان ہوا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ معمولی چوری اور رہزنی کی وارداتوں کے مقدمات درج کرنے میں پولیس ٹال مٹول سے کام لیتی ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کے مطابق  پولیس کا تفتیشی ونگ لوٹے گئے مال کا صرف 10 فیصد برآمد کر سکا جبکہ درجنوں ڈاکوؤں سے تفتیش جاری ہے اور ریکوری مکمل کریں گے۔