منال خان کے سسر کی بہو سے متعلق گفتگو ’لیک‘ ہوگئی

منال خان کے سسر کی بہو سے متعلق گفتگو ’لیک‘ ہوگئی
منال خان کے سسر کی بہو سے متعلق گفتگو ’لیک‘ ہوگئی
سورس: Instagram/minalkhan.official

  

کراچی (ویب ڈیسک) حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ منال خان کے سسر کی بہو سے متعلق کی گئی مبینہ گفتگو کی چیٹ لیک ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک مداح کی جانب سے سینئر اداکار محسن اکرام سے کی گئی مبینہ گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے۔

اسکرین شاٹ میں اداکار سے ایک مداح نے سوال کیا کہ ’انکل اپنی بہو مینو (یعنی منال) کے بارے میں کچھ کہیں‘، جس پر محسن اکرام کا کہنا تھا کہ ’وہ خوبصورت ہیں ، ان کی موجودگی ، ان کی روح خوبصورت ہے، احسن کے ہمراہ ان کی نئی زندگی پر اللہ کی رحمتیں ہوں۔‘

جس کے بعد مداح نے ایک اور سوال کیا کہ منال آپ کو کیا کہہ کر بلاتی ہیں ، جس پر محسن اکرام نے جواب دیا کہ’ ڈیڈ‘۔

خیال رہے کہ رواں ماہ ہی منال اور احسن محسن اکرام ر شتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

مزید :

تفریح -