نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا دورہ منسوخ ہونے کے بعد اب رمیز راجہ نے اپنی توجہ کس چیز پر مرکوز کرتے ہوئے کمر کس لی ؟ شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا دورہ منسوخ ہونے کے بعد اب رمیز راجہ نے اپنی توجہ کس ...
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا دورہ منسوخ ہونے کے بعد اب رمیز راجہ نے اپنی توجہ کس چیز پر مرکوز کرتے ہوئے کمر کس لی ؟ شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کی جنرل کونسل کا 24واں اجلاس چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کی صدارت میں ہوا۔جس میں رمیز راجا نے پاکستان کرکٹ کی ترقی اور فروغ میں پی ایس ایل فرنچائزز کے کردار کو سراہا۔
اجلاس میں پی سی بی چیئرمین نے پی ایس ایل کے برانڈ کو مستحکم بنانے کا عزم کیا اور یقین دلایا کہ تحفظات بھی دور کیے جائیں گے، آئندہ اجلاس پیر 27 ستمبر کو ہوگا۔انہوں نے فرنچائز مالکان کو یقین دلایا ہے کہ وہ پی ایس ایل کے برانڈ کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
رمیز راجہ نے ٹیم مالکان کو یہ یقین بھی دلایا ہے کہ وہ ان کو درپیش چیلنجز کو سمجھتے ہیں اور اس سلسلے میں ان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فرنچائزز نےچیئرمین پی سی بی کو اپنے اپنے تحفظات کے بارے میں آگا ہ کیا اور فنانشل ماڈل کی خرابیوں کے بارے میں بتایا۔جس پر چیئرمین رمیز راجا نےان کو تحفظات دور کرنے کا یقین دلایا۔
چیئرمین پی سی بی نے اجلاس میں کہا کہ پی ایس ایل کو دنیا کی سب سے بڑی لیگ بنانا ہے اور یہ سب مل کر ہی ہوگا، فرنچائزز کا تعاون درکار ہے۔

مزید :

کھیل -