دلہا دلہن کو ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا، مہمانوں کے سامنے گِر پڑے

دلہا دلہن کو ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا، مہمانوں کے سامنے گِر پڑے
دلہا دلہن کو ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا، مہمانوں کے سامنے گِر پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک) شادی بیاہ کے موقعوں پر اکثر اس قسم کے واقعات رونما ہوتے ہیں جو ساری زندگی کیلئے یاد رہ جاتے ہیں۔

ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا دلہن ڈانس کرتے کرتے گر پڑتے ہیں لیکن ان کی خود اعتمادی میں ذرا فرق نہیں آتا اور وہ اپنے رقص کو بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا اور دلہن ہال میں ہاتھ تھامے ڈانس کرتے ہوئے داخل ہوتے ہیں، دونوں خوشی سے اس قدر نہال تھے کہ لڑکا اپنی دلہن کو کمر پر اٹھالیتا ہے لیکن بدقسمتی سے توازن برقرار نہیں رکھ پاتا۔

اگرچہ دلہا کے ڈگمگاتے قدم دلہن کو بچانے کی کوشش تو کرتے ہیں لیکن وہ دونوں ہی بھرے ہال میں مہمانوں کے سامنے گر پڑتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوڑا گرتے ہی فورا اٹھ کھڑا ہوا اور ڈانس جاری کردیا۔انسٹاگرام پر موجود اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں جب کہ صارفین ان کی زندہ دلی کو بھی سراہ رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -