ملک بھر میں رات 10 بجے سے صبح 8 بجے تک تمام نادرا سینٹرز بند رہیں گے لیکن کیوں ؟ جانئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں آج رات 10 سے صبح 8 بجے تک تمام نادرا سینٹرز بند رہیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق نادرا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ سسٹم اپ گریڈیشن کی وجہ سے سینٹرز بند رہیں گے ، جس کے باعث آپریشنل سہولتوں سمیت کوویڈ سرٹیفکیٹ کا آن لائن اجرا نہیں ہوگا۔