وزیر اعظم آزاد کشمیرعبد القیوم نیازی کایواین جنرل اسمبلی سے خطاب پر عمران خان کو خراج تحسین

 وزیر اعظم آزاد کشمیرعبد القیوم نیازی کایواین جنرل اسمبلی سے خطاب پر عمران ...
 وزیر اعظم آزاد کشمیرعبد القیوم نیازی کایواین جنرل اسمبلی سے خطاب پر عمران خان کو خراج تحسین

  

مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) وزیر اعظم آزاد کشمیرعبد القیوم نیازی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب پر وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کے خطاب سے مسئلہ کشمیر پر عالمی حمایت میں مزید اضافہ ہو گا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیرعبد القیوم نیازی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر عمران خان کے شکرگزار ہیں ، انہوں نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیریوں کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔

عبد القیوم نیازی نے مزید کہا کہ عمران خان نے حریت رہنما علی گیلانی کی میت کے معاملے کو بھی اٹھایا جس کی وجہ سے انہوں نے کشمیریوں کے دل جیت لیے ہیں اوربھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔

مزید :

قومی -