کراچی میں اہم تنصیبات، گھروں کی سکیورٹی پر تعینات گارڈز کی چیکنگ ، چشم کشا انکشافات
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی میں سندھ رینجرز اور پولیس نے اہم تنصیبات اور گھروں پر تعینات سکیورٹی گارڈز کا ریکارڈ چیک کیا جس میں انتہائی اہم انکشافات ہوئے ، ترجمان رینجرز کے مطابق ابتدائی مرحلے کے دوران بڑی تعداد غیر تربت یافتہ گارڈ زپرمشتمل پائی گئی ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس نے غیر قانونی سکیورٹی گارڈز کے خلاف کریک ڈاو¿ن کیا اور کراچی کے چار اضلاع میں چار ہزار661 گارڈز کا ریکارڈ چیک کیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق
ریکار ڈ چیک کیا ، گارڈز کے معائنے کے دوران اسلحے کی بھی جانچ کی گئی ،دوران جانچ 337گارڈز کا اسلحہ غیر تصدیق شدہ ، 159گارڈز کا اسلحہ غیر لائسنس یافتہ پایا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق جرائم کی روک تھام کیلئے رینجرز اور پولیس نے مشترکہ سنیپ چیکنگ بھی کی ، اس دوران اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ۔