معروف مارننگ ہوسٹ نادیہ خان سائبر فراڈکا شکار ہوگئیں

معروف مارننگ ہوسٹ نادیہ خان سائبر فراڈکا شکار ہوگئیں
معروف مارننگ ہوسٹ نادیہ خان سائبر فراڈکا شکار ہوگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی معروف مارننگ ہوسٹ اور اداکارہ نادیہ خان سائبر فراڈکا شکار ہوگئیں۔
نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق معروف میزبان نادیہ خان کا یوٹیو ب چینل ستمبر 2020میں ہیک ہوگیا تھا جس کی ریکوری کے لئے اداکارہ نے ایک آئی ٹی ایکسپرٹ کوبلایا لیکن اس ایکسپرٹ نے اپنی ہوشیاری دکھاتے ہوئے نادیہ خا ن کی گوگل پر پبلشرز آئی ڈی کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات کو بھی تبدیل کر دیاتھاجس کے بعداداکارہ کی جو بھی آمدنی ہورہی تھی وہ اس آئی ٹی ایکسپر ٹ کے اکاﺅنٹ میں جارہی تھی۔
اداکارہ کو کافی عرصہ گزر جانے کے بعد فرا ڈ کا علم ہوا تو انہوں نے فیڈر ل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ) کے سائبر کرائم ونگ کو شکایت کی جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد معاذ سمیع نامی آئی ٹی ایکسپرٹ کو گرفتار کرلیا ۔

مزید :

تفریح -