افغان ایئر لائن کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی گئی

افغان ایئر لائن کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی گئی
افغان ایئر لائن کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی گئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سول ایو ی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے افغانستان کی ’ کام ‘ ایئر لائن کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی۔

نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق افغان ایئر لائن کام ہفتے میں اسلام آباد سے افغانستان کے لئے تین پروازیں آپریٹ کرے گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے بھی اس حوالے سے منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کی وزارت شہری ہوابازی و ٹرانسپورٹ نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے ) کو خط لکھ کر پاکستان کیلئے پروازیں بحال کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔

مزید :

قومی -