پاکستان IAEA کے بورڈ آف گورنرز کیلئے2021-2023 کیلئے منتخب ہوگیا

پاکستان IAEA کے بورڈ آف گورنرز کیلئے2021-2023 کیلئے منتخب ہوگیا
پاکستان IAEA کے بورڈ آف گورنرز کیلئے2021-2023 کیلئے منتخب ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویانا(اکرم باجوہ) پاکستان 2023-2021کی مدت کیلئے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کیلئے منتخب ہوگیا۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی 65 ویں جنرل کانفرنس نے گزشتہ روز پاکستان کو آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز میں 2021-2023 کی مدت کی خدمات کیلئے منتخب کیا ہے۔ پاکستان کا انتخاب ایک محفوظ اور محفوظ طریقے سے ایٹمی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ جوہری عدم پھیلاؤ کے عالمی مقصد کلئے اس کے عزم کے اعتراف کی پہچان ہے۔ 35 اراکین پر مشتمل بورڈ آف گورنرز سالانہ جنرل کانفرنس کے ساتھ آئی اے ای اے کے دو اعلیٰ ترین پالیسی ساز اداروں میں سے ایک ہے۔ پاکستان IAEA کے بانی ارکان میں سے ایک ہے اور کئی سالوں سے اس کے بورڈ آف گورنرز میں باقاعدہ موجودگی رکھتا ہے۔ یہ بورڈ آف گورنرز کے کام اور ایجنسی کے کام کے تمام پہلوؤں پر اس کے مباحث میں فعال اور تعمیری حصہ ڈال رہا ہے۔