خلیج بنگال میں بننے والے ٹراپیکل سائیکلون سے کون سے علاقے متاثر ہوں گے ، محکمہ موسمیات نے اہم خبر دے دی
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خلیج بنگال میں بننے والے ٹراپیکل سائیکلون کا الرٹ جاری کر دیا گیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیپ ڈپریشن کراچی سے دو ہزار 425کلو میٹر دور ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا کہ وسطی خلیج بنگال میں ہوا کا شدید کم دباؤ ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوا ، رخ مغرب کی جانب ہونے کے باعث بھارت کے علاقے متاثر ہوں گے ۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس سائیکلون سے کوئی خطرہ نہیں ہے ۔