کوٹ خواجہ ہسپتال میں نوازشریف کے شناختی کارڈ کی جعلی کورونا ویکسی نیشن اینٹری کا معاملہ ، ایسا دعویٰ سامنے آ گیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

کوٹ خواجہ ہسپتال میں نوازشریف کے شناختی کارڈ کی جعلی کورونا ویکسی نیشن ...
کوٹ خواجہ ہسپتال میں نوازشریف کے شناختی کارڈ کی جعلی کورونا ویکسی نیشن اینٹری کا معاملہ ، ایسا دعویٰ سامنے آ گیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )شہباز گل نے نواز شریف کے شناختی کارڈ کی کورونا ویکسین کے ڈیٹا بیس میں جعلی اینٹری پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیٹابیس کوبدنام کرنے کیلئے جعلی سرٹیفکیٹ کاڈرامہ رچایاگیا، جعلی ویکسی نیشن کی میڈیاکوسب سے پہلے ن لیگ نے خبردی،کوٹ خواجہ سعیدہسپتال میں ن لیگ خوردبردکرتی رہی۔
تفصیلات کے مطابق شہباز گل کا کہناتھا کہ جعلی ویکسی نیشن واقعہ کے 6کردارہیں، ابوالحسن کو 2017 میں ایم پی اے چودھری شہباز نے بھرتی کرایا، عادل رفیق کوبھی ایم پی اے چودھری شہبازنے بھرتی کرایا،ایم پی ایز نے نویدنامی شخص کوذمہ داری دی،نوید ملک سے فرارہے،اس کے پاس ہسپتال کاآئی ٹی کاٹھیکہ ہے، ایم پی اے چودھری شہبازان بھرتیوں کاجواب دیں، نویدشادباغ کارہنے والا ہے ،اس کاپوراخاندان ن لیگی ہے، کرپشن کاکینسراتناپھیلاہواہے کہ کس کس کونکالیں؟ جعلی ویکسین کامعاملہ،اپنے بھرتی کیے گئے لوگوں سے سازش رچائی گئی۔
 شہباز گل کا کہناتھا کہ مریم نوازکے بیان کے بعدبھارتی میڈیانےاس معاملے کواٹھایا،چودھری شہباز،نوید،ابوالحسن،عادل رفیق نامی کردا ر شامل ہیں،مریم نوازاورکچھ لیگی ایم پی ایز نے مل کریہ کام کیاہے،جلدہی ایک اورادارے کااسکینڈل لے کرآو¿ں گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -