’اے اتھرا عشق نہیں سونڑ دیندا‘ ۔۔ جمائمہ گولڈ سمتھ نے راحت فتح کی لائیو پرفارمنس کی ویڈیو شیئر کردی

 ’اے اتھرا عشق نہیں سونڑ دیندا‘ ۔۔ جمائمہ گولڈ سمتھ نے راحت فتح کی لائیو ...
 ’اے اتھرا عشق نہیں سونڑ دیندا‘ ۔۔ جمائمہ گولڈ سمتھ نے راحت فتح کی لائیو پرفارمنس کی ویڈیو شیئر کردی

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرا عظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے پاکستان کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ گلوکا ر راحت فتح علی خان کی لائیو پرفارمنس کی ویڈیو شیئر کر دی۔

تفصیلا ت کے مطابق ویڈیو اینڈ فوٹو شیئر نگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر جمائمہ گولڈ سمتھ نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راحت فتح علی خان اپنے استاد نصرت فتح علی خان کی معروف پنجابی قوالی ’ ’اے اتھرا عشق نہیں سونڑ دیندا‘ ‘ گا رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ ان کی ٹیم بھی موجود تھے۔

جمائمہ کی جانب سے ویڈیو کے کیپشن میں تحریر کیا گیا کہ ”راحت فتح علی خان صاحب کی آج سیٹ پرحقیقی لائیو پرفارمنس زبردست تحفہ ہے“۔ 

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل جمائما نے اپنے ایک ٹوئٹ میں پاکستانی صارفین سے نصرت فتح علی خان کی قوالی ’اے اتھرا عشق نہیں سونڑ دیندا‘ کے حوالے سے مدد طلب کی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -