پولیس نے گداگروں سے بھی رشوت وصولی شروع کردی، ویڈیو آپ بھی دیکھیں

پولیس نے گداگروں سے بھی رشوت وصولی شروع کردی، ویڈیو آپ بھی دیکھیں
پولیس نے گداگروں سے بھی رشوت وصولی شروع کردی، ویڈیو آپ بھی دیکھیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن )صوبائی دارالحکومت میں پولیس کی جانب سے بھکاریوں سے رشوت لیکر انکو چھوڑنے کی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار گاڑی  پولیس کی گاڑی میں گرفتار کیے گئے بھکاری سے رشوت لے رہا ہے ،رشوت وصولی کے بعد بھکاری گاڑی سے اتر کر چلاجاتا ہے اور اس کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر(سی سی پی او )لاہور غلام محمو د ڈوگر نے گداگروں کو پیسے لے کر چھوڑنے کے واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔غلام محمو د ڈوگر نے ایس ایس آپریشنز لاہور سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -