سندھ پبلک سروس کمیشن کے نتائج میں ہیرپھیر کرکے غیر قانونی بھارتیوں کے کیس کے تمام ملزم بری 

سندھ پبلک سروس کمیشن کے نتائج میں ہیرپھیر کرکے غیر قانونی بھارتیوں کے کیس کے ...
سندھ پبلک سروس کمیشن کے نتائج میں ہیرپھیر کرکے غیر قانونی بھارتیوں کے کیس کے تمام ملزم بری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حیدر آباد ( ڈیلی پاکستان ان لائن ) سندھ پبلک سروس کمیشن میں نتائج میں ہیر پھیر کر کے غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں احتساب عدالت کے جج انعام کلہوڑو نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے تمام ملزموں کو با عزت بری کر دیا۔
سندھ پبلک سروس کمیشن کے نتائج میں ہیرپھیر کرکے غیر قانونی بھارتیوں کے کیس میں ایس پی سی ایس کے سابق کنٹرولر اور سابق چیئرمین سمیت 20 افراد کے خلاف ریفرنس دائر تھا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزموں کے خلاف گواہوں کو گواہی کیس کو سپورٹ نہیں کر رہی ، تفتیش میں سامنے آیا نیب کا یہ کیس مفروضوں پر مشتمل تھا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ بات چیت یا رزلٹس میں رد و بدل کا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔