لاہور میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آگیا

لاہور میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آگیا
لاہور میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے گڑھی شاہو میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آگیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق گڑھی شاہو میں بچہ گود میں اٹھائے خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں موٹر سائیکل سوار خاتون کو تنگ کرتا نظر آرہا ہے جبکہ خاتون جان چھڑانے کے لیے چنگ چی میں بیٹھ گئی مگر ملزم نے پھر بھی پیچھا نہ چھوڑا اور خاتون کا تعاقب کرتا رہا ۔

سٹی پولیس آفیسر کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور ملزم کی موٹر سائیکل نمبر سے اسے جلد ٹریس کرلیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -