نشے کے لیے رقم نہ دینے پر بیٹے نے ماں کا قتل کردیا

نشے کے لیے رقم نہ دینے پر بیٹے نے ماں کا قتل کردیا
نشے کے لیے رقم نہ دینے پر بیٹے نے ماں کا قتل کردیا

  

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نواحی گاو¿ںللیانی میں نشے کے لیے رقم نہ دینے پر نوجوان نے اپنی والدہ کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا ۔جیو نیوز کے مطابق مبینہ طور پر سمیع اللہ عرف شہزادہ نامی نشئی نوجوان نے اپنی 65 سال کی ماں سگراں بی بی کے سر پر ڈنڈے مار کر اسے قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ماں کو قتل کرنے کے بعد قینچی سے اس کے سر کے بال بھی کاٹ دیے۔ تھانہ کوٹ مومن میں ملزم کے خلاف اس کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سرگودھا -