نیشنل ٹی 20 کپ ، خیبرپختونخوا بمقابلہ سدرن پنجاب، سنسنی خیز میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

نیشنل ٹی 20 کپ ، خیبرپختونخوا بمقابلہ سدرن پنجاب، سنسنی خیز میچ کا نتیجہ ...
نیشنل ٹی 20 کپ ، خیبرپختونخوا بمقابلہ سدرن پنجاب، سنسنی خیز میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو دلچسپ مقابلے کے بعدسات  وکٹوں سے شکست دیدی۔

خیبرپختونخوا کی ٹیم نے مقررہ ہدف آخری اوور میں دو گیندیں قبل تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔خیبرپختونخوا کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 73 اور کپتان محمدر ضوان 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔تاہم میچ کے آخری لمحات میں محمد رضوان کے آؤٹ ہونے پر میچ دلچسپ ہوگیا۔سدرن پنجاب کی جانب سے نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سدرن پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم دو گیندیں قبل ہی پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ سدرن پنجاب کی ٹیم نے 152 رنز بنائے۔ سدرن پنجاب کی جانب سے محمد عمران 54 اور حسان خان 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔ خیبرپختونخوا کی جانب سے عمران خان نے چار، شاہین شاہ آفریدی نے تین اور محمد وسیم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید :

کھیل -