لڑکی نے پہلی ہی ملاقات میں نئے نویلے بوائے فرینڈ کو بیمار کردیا

لڑکی نے پہلی ہی ملاقات میں نئے نویلے بوائے فرینڈ کو بیمار کردیا
لڑکی نے پہلی ہی ملاقات میں نئے نویلے بوائے فرینڈ کو بیمار کردیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی خاتون نے پہلی ہی ملاقات میں اپنے بوائے فرینڈ کو بیمار کر دینے کا ایسا واقعہ بیان کیا ہے کہ انٹرنیٹ پر قہقہے گونجنے لگے۔ دی سن کے مطابق لورین نامی اس خاتون نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک خط پوسٹ کیا ہے جو اصل میں اس نے اپنے بوائے فرینڈ کو لکھا جس کے ساتھ اس کی ابھی چند ہی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ یہ خط پہلی ملاقات کے بعد لکھا گیا جس کے بعد اس کا نیا نویلا بوائے فرینڈ اس کی ایک فرمائش کی وجہ سے الرجی ری ایکشن کا شکار ہو کر اپینڈکس کا درد لاحق کروا بیٹھا اور اب اس کا اپینڈکس بھی آپریشن کے ذریعے نکالا جا چکا ہے۔

لورین بتاتی ہے کہ اس نے پہلی ملاقات میں ہی اپنے بوائے فرینڈ کو جھینگے پکا کر کھلا دیئے تھے۔ ان دونوں کو ہی معلوم نہیں تھا کہ اس لڑکے کو جھینگوں سے الرجی ہے۔ لہٰذا اس نے جھینگے کھائے اور خطرناک الرجی کروا بیٹھا اور موت کے منہ میں جاتے بال بال بچا۔ بہرحال اب وہ اپینڈکس کا آپریشن کروا کے مکمل صحت مند ہو چکا ہے۔ لورین اس خط میں اپنے اس بوائے فرینڈ کو لکھتی ہے کہ ”میں معذرت خواہ ہوں کہ میں نے تمہیں جھینگے کھلا دیئے جن سے الرجی ری ایکشن ہوا اور تمہیں اپینڈکس کا درد لاحق ہو گیا اور اب تم اپنے ایک عضو (اپینڈکس)سے محروم ہو چکے ہو۔ مزیدار جھینگوں کے ذریعے میں نے تو تمہارا دل چرانے کی کوشش کی تھی لیکن غلطی سے تمہاری اپینڈکس چرا لی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -