لڑکی نے موبائل فون سے اپنے بوائے فرینڈ کو موت کے گھاٹ اتاردیا

لڑکی نے موبائل فون سے اپنے بوائے فرینڈ کو موت کے گھاٹ اتاردیا
لڑکی نے موبائل فون سے اپنے بوائے فرینڈ کو موت کے گھاٹ اتاردیا

  

بیونس آئرس(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک ارجنٹائن میں ایک لڑکی نے موبائل فون مار کر اپنے بوائے فرینڈ کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ دی سن کے مطابق 22سالہ روکسانا ایڈلینا لوپیز نامی اس لڑکی اور اس کے 23سالہ بوائے فرینڈ لوئس گوانٹے کے درمیان کسی بات پر جھگڑاہو رہا تھا کہ اس دوران لوپیز نے گوانٹے کو موبائل فون دے مارا۔ فون گوانٹے کے سر میں لگا ، جس سے وہ فوری طور پر بے ہوش ہو کر گر گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق گوانٹے کو بے ہوش دیکھ کر لوپیز کے ہاتھ پاﺅں پھول گئے اور اس نے پیرامیڈکس کو کال کی، جنہوں نے آ کر گوانٹے کو دیکھا تو اس کی موت واقع ہو چکی تھی۔ پولیس نے لوپیز کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا ہے جہاں لوپیز نے بتایا ہے کہ اس کے بوائے فرینڈ نے پہلے اس پر حملہ کیا تھا، اس نے اس کے چہرے پر گھونسہ مارا جس کے جواب میں اس نے اسے فون دے مارا۔ میں نے یہ حملہ اپنے دفاع میں کیا تھا اور میرا ارادہ گوانٹے کو قتل کرنے کا ہرگز نہیں تھا۔عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -