آدمی کی گاڑی کی سیٹ کے نیچے سے ایسی چیز نکل آئی کہ بیوی کو دکھائی تو دونوں کا ہنس ہنس کر برا حال ہوگیا 

آدمی کی گاڑی کی سیٹ کے نیچے سے ایسی چیز نکل آئی کہ بیوی کو دکھائی تو دونوں کا ...
آدمی کی گاڑی کی سیٹ کے نیچے سے ایسی چیز نکل آئی کہ بیوی کو دکھائی تو دونوں کا ہنس ہنس کر برا حال ہوگیا 

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں ایک آدمی کی مرسڈیز گاڑی خراب ہو گئی جسے وہ ٹھیک کروانے کے لیے مقامی ڈیلرشپ لے گیا جہاں سے اسے گاڑی ٹھیک ہونے تک استعمال کرنے کے لیے ایک متبادل گاڑی دے دی گئی۔ اگلے دن اس متبادل گاڑی کی سیٹ کے نیچے سے ایسی چیز مل گئی کہ آدمی بیچارہ کھسیاکر رہ گیا۔ دی سن کے مطابق 36سالہ جیمی سمیڈلے نامی اس شخص کا تعلق برطانوی شہر شیفیلڈ سے ہے، جو معروف انسٹاگرام ماڈل مینوئیلا موسکا کا شوہر بھی ہے۔ 

جیمی کی ایک لاکھ پاﺅنڈ مالیت کی مرسڈیز جی ویگن خراب ہو گئی تھی۔ اسے جو متبادل گاڑی دی گئی، وہ اس میں اپنی بیوی کو سٹی سنٹر سے پک کرنے کے لیے جانے لگا تو گاڑی کی چابی کھو گئی۔ اس نے گاڑی کے اندر چابی کی تلاش شروع کی اور جب پیسنجر سیٹ کے نیچے دیکھا تو وہاں سے سائز 30کا ایک خواتین کا زیرجامہ برآمد ہو گیا جو کافی پرانا تھا اوراس میں چھید بھی موجود تھے۔

جیمی کا کہنا تھا کہ اسی اثناءمیں میں نے اپنی بیوی کو گاڑی کی طرف آتے دیکھ لیا اور میرے ذہن میں پہلا خیال یہ آیا کہ اگر میری بیوی نے پوچھ لیا کہ یہ زیرجامہ کس کا ہے تو میں اسے کیا بتاﺅں گا؟میری بیوی کا سائز 6ہے اور میں پریشان ہو گیا کہ وہ کہیں یہ نہ سوچنا شروع کر دے کہ میں بھاری بھرکم خواتین میں دلچسپی لینے لگا ہوں۔بہرحال میں نے اس پر پریشان ہونے کی بجائے اسے حقیقت بتانے کا فیصلہ کیا اور جونہی وہ گاڑی میں بیٹھی، میں نے یہ زیرجامہ اس کے سامنے پھیلا دیاجس پر وہ حیران رہ گئی اور جب میں نے اسے حقیقت بتائی تو اس کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو گیا۔ اس نے مجھے تاکید کی کہ جب میں گاڑی ورکشاپ والوں کو واپس کروں تو ان کی یہ امانت بھی یاد سے واپس کروں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -