"وزیراعظم عمران خان کے خطاب نےدل جیت لئے ، کشمیریوں کے وکیل کی گرج سے بھارتی ایوانوں میں سکتہ طاری ہے"

"وزیراعظم عمران خان کے خطاب نےدل جیت لئے ، کشمیریوں کے وکیل کی گرج سے بھارتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف(پی ٹی آئی)آزادکشمیر کےصدراورسینئر وزیرریاست سردارتنویر الیاس خان نےوزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کو کشمیریوں کےدل کی آواز قرار دیتےہوئےکہاہےکہ کشمیریوں کےبہادراور جرات مندوکیل نےجس بہادری سے عالمی دنیا کے سامنے بھارت کی مکروہ سازشوں کا پردہ چاک کیا اس نےایک بارپھرکشمیریوں کے دل جیت لئے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو بتا دیاہے کہ مودی سرکار صرف کشمیر ہی نہیں بلکہ پورے ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہے،اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے وکیل کی گرج سے بھارتی ایوانوں میں سکتہ طاری ہے جبکہ پاکستان میں حکومت مخالف جماعتوں نے تقریر  میں سے کیڑے نکالنے کے لئے سر جوڑے ہوئے ہیں لیکن انہیں کوئی ایک جملہ ایسا نظر نہیں آ رہا جس پر وہ اپنے دل کی بھڑاس نکالیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سینئر وزیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ،وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران جسطرح کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ کے سامنے رکھا اور نریندر مودی کو للکارتے ہوئے اس کے مکروہ عزائم کا پردہ چاک کیا  ایسا پاکستان کی جانب سے پہلے کبھی نہیں ہوا،وزیراعظم عمران خان نےکشمیریوں کی بھرپور ترجمانی کر کے کشمیر کا سفیر ہونے کا حق ادا کر دیا ہے،کشمیریوں کو فخر ہے کہ عمران خان کی صورت میں ایک بہادر اور نڈر شخص اُن کا لیڈر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی پاکستانی حکمران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا کرتے تھے اور کسی کو پتا بھی نہیں ہوتا تھا لیکن اب وزیراعظم عمران خان کے خطاب کو سننے کے لیے پاکستانی تو کیا پوری دنیا جاگ رہی ہوتی ہے،وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، سید علی گیلانی کی تدفین پر بھارتی افواج کی بزدلانہ حرکات پر ایک مدلل اور موثر گفتگو کرکے سفیر کشمیر ہونے کا حق ادا کیا ہے،وزیراعظم عمران خان کا خطاب قومی امنگوں کا ترجمان ہے ،وزیراعظم نے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کاحق ادا کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر ، افغانستان موسمیاتی تبدیلی، کرپشن کے ناسور اور اسلامو فوبیا کی روک تھام کے لئے آواز بلند کی ،ہمیں فخر ہے کہ پاکستان میں ایسا وزیراعظم موجود ہے جو لوٹ مار کی بجائے قومی مفاد اور آنے والی نسلوں کے مستقبل سنوارنے کو ترجیح دیتا ہے۔

مزید :

قومی -