اپنے جنسی تعلق کو انٹرنیٹ پر لائیو سٹریم کرکے پیسے کمانے والا جوڑا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ٹی وی ’چینل فور‘ پر ایک شو شروع کیا گیا ہے جن میں ایسے جوڑوں کے انٹرویوز کیے جاتے ہیں جو اپنی جنسی تعلق کی ویڈیوز لائیوسٹریم کرکے پیسے کما رہے ہیں۔ گزشتہ قسط میں میزبان ایلس لیوین نے سام اور نکیتا کا انٹرویو کیا۔ڈیلی سٹار کے مطابق نکیتا اور سام نے ایلس لیوین کو بتایا کہ وہ کئی سال قبل ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے اور اکٹھے زندگی شروع کی تاہم لاک ڈاﺅن کے دوران جب ان کے ذرائع آمدنی ختم ہو گئے تو انہوں نے اپنے جنسی تعلق کو انٹرنیٹ پر لائیو سٹریم کرکے پیسے کمانے کا فیصلہ کیا اور اب اچھی خاصی رقم کما رہے ہیں۔
سام اور نکیتا نے دوران انٹرویو بتایا کہ اپنے تعلق کے دوران سالوں سے ہم اپنی تسکین کے لیے جنسی تعلق قائم کرتے آ رہے تھے۔ ہم اب بھی وہی کچھ ہی کرتے ہیں مگر اب ہم اپنی تسکین کے ساتھ ساتھ اس سے آمدنی بھی کما رہے ہیں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کی وباءآنے اور لاک ڈاﺅن کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد سے انٹرنیٹ پر اونلی فینز جیسے شرمناک پلیٹ فارمز کی مقبولیت میں حیران کن حد تک اضافہ ہوا ہے جن پر لوگ اپنی فحش ویڈیوز اور تصاویر فروخت کرکے آمدنی کماتے ہیں۔ ماہرین کورونا وائرس کے سبب بے روزگاری میں ہونے والے اضافے کو اس کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔